اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا روسی صدر

 ایران میں رجیم چینج آپریشن کے تباہ کن نتائج ہوں گے، روس نے ایران کو فوجی امداد دی ہے،  امداد کا حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں
 یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے،، ٹرمپ سچ کہتے ہیں اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین سے جنگ نہ ہوتی:کابینہ اجلاس میں اظہار خیال 
ماسکو (آئی این پی )روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، ایران تنازع پر اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے میں ہوں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، جوہری توانائی میں ایرانی مفادات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پہلی بات یہ ہے کہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کو کرنا چاہئے۔پیوٹن نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کی زیر زمین تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا، ایران میں رجیم چینج آپریشن کے تباہ کن نتائج ہوں گے، روس نے ایران کو فوجی امداد دی ہے، روسی امداد کا حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ روس کا ایران سے سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ہے فوجی تعاون کا نہیں، مذاکرا ت میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے، روس نیٹو اور یورپی ممالک پر حملے کا حامی نہیں، ٹرمپ سچ کہتے ہیں اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین سے جنگ نہ ہوتی۔