عسکری و سیاسی قیادت نے مثبت شناخت حاصل کی، اب اندرونی استحکام ضروری ہے،پاکستان مسلم لیگ صدر کا رہنماؤں سے ملاقات میں ملکی اتحاد اور بلوچستان امن پر زور
لاہور(زیڈ این این) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ ملکی و سیاسی حالات پر بریفنگ دی۔ملاقات میں شریک رہنماؤں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن، مسز فرخ خان، رضوان صادق، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چودھری، چودھری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل اور یاسر عرفات شامل تھے