ہوم سکولنگ میں بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا: برطانوی وزیرِاعظم

سارہ قتل کیس  ہمیں بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کی طرف متوجہ ہونے کی تحریک دیتا ہے، کیئر اسٹارمر
    لندن(یواین پی)برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے ہوم اسکولنگ والے طلبہ کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دس سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ سارہ شریف کے بہیمانہ قتل کے بعد بہت سے سوال ہیں جن کے جواب ملنا لازم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سارہ کے والد اور سوتیلے والد پر قتل کی فردِ جرم عائد کردی گئی۔اس مقدمے کی کارروائی کے دوران سارہ شریف پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ واضح انتباہی علامات کے باوجود چائلڈ پروٹیکشن سروسز کی ناکامی بھی ثابت ہوئی ہے۔کیئر اسٹارمر کا کہناتھا کہ یہ کیس ہمیں بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کی طرف متوجہ ہونے کی تحریک دیتا ہے، بالخصوص ان بچوں کا تحفظ جن کی سکولنگ گھر میں کی جارہی ہو۔