راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے

اسلام آباد(آئی این پی )راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیم کا لیول 1751.20 فٹ پر پہنچ چکا تھا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کردیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کورنگ نالہ میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوسکتا ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔