سینیٹ قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا آئندہ ہفتے راول ڈیم کے دورے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی نے اگلے ہفتے راول ٹیم کے دورے کا اعلان کردیا، کمیٹی نے  ڈیم کی حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالے صاف ہونے چاہئیں، اس میں کچرا نہیں آنا چاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس  پیر کو شاہ زیب درانی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر فرزانہ الطاف نے راول ڈیم سے متعلق بتایا کہ سی او ڈی بڑھنے سے چھوٹی مچھلیوں کی ہلاکت ہوتی ہے، 2024 میں مچھلیوں کی ہلاکتوں کے کچھ واقعات ہوئے