جس طرح پاک فوج نے پکتیکا میں ٹینک جلایا اسی طرح مجاہدین تمہیںبھی اپنے ہاتھوں سے ماریں گے‘ٹینک کی ویڈیو جاری کردی
افغان شہری کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک کاغذ پر آئی لو پاکستان اور آئی لو جنرل عاصم منیر لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے
کابل(آئی این پی )افغانستان کے عوام نے بھی پاک افواج کی قیادت سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کردیا۔افغان شہری کی پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حمایت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، افغان شہری نے ویڈیو میں آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے ہاتھوں تباہ شدہ افغان ٹینک دکھا دیا۔ویڈیو میں افغان شہری نے طالبان سرغنہ ہیبت اللہ کوپیغام دیا کہ ہر فرعون کیلئے موسی آیا ہے، تیرے لئے حافظ قرآن عاصم منیر آیا ہے، جس طرح پاک فوج نے پکتیکا میں یہ ٹینک جلایا اسی طرح مجاہدین تمہیں(ہیبت اللہ) بھی اپنے ہاتھوں سے ماریں گے۔ویڈیو میں افغان شہری کی جانب سے ایک کاغذ پر آئی لو پاکستان، آئی لو جنرل عاصم منیر (فیلڈ مارشل) لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔