محمد کیف کی گوتم گمبھیر پر تنقید، نظر انداز کیے جانے پر کلدیپ یادیو کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

محمد کیف کی گوتم گمبھیر پر تنقید، نظر انداز کیے جانے پر کلدیپ یادیو کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اسپنر کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد کیف نے کہا کہ کلدیپ یادیو نے 118 ایک روزہ میچز میں 194 وکٹیں حاصل کی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل ٹیم سے باہر رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک باصلاحیت بولر کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو کلدیپ یادیو کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا پڑ سکتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ لارڈز کی پچ پر بائیں ہاتھ کے اسپنر کی موجودگی بھارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی تھی، کیونکہ ایسی کنڈیشنز میں اسپن بولنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر روی چندرن اشون نے بھی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو طویل عرصے تک باہر رکھنے سے اس کے اعتماد اور کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کلدیپ یادیو انگلینڈ کے خلاف تینوں ایک روزہ میچز میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، جبکہ اس سے قبل انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے آل راؤنڈر اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو اضافی بیٹنگ صلاحیت کے باعث ترجیح دی، جس کی وجہ سے کلدیپ یادیو ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔