بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے اپنی بچپن کی دوست ونشیکا چڈھا سے شادی کر لی۔
شادی کی تقریب بھارت کے خوبصورت ہل اسٹیشن مسوری میں منعقد ہوئی، جہاں معروف لگژری ہوٹل کو کئی دنوں کے لیے خصوصی طور پر بک کیا گیا تھا۔کلدیپ اور ونشیکا کا تعلق کانپور سے ہے اور دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ گزشتہ سال لکھنؤ میں دونوں کی نجی تقریب کے دوران منگنی ہوئی تھی۔ شادی کی اصل تاریخ نومبر 2025 مقرر تھی لیکن کلدیپ یادیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسے مؤخر کر دیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔تقریب میں کئی موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز نے شرکت کی۔ شادی سے قبل رنگا رنگ سنگیت تقریب بھی منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں کلدیپ یادیو اور ونشیکا چڈھا آتش بازی کے درمیان ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چلتے دکھائی دیتے ہیں۔ونشیکا چڈھا لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمت کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔