رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 9 سالہ بچی شدید زخمی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن چن پیر روڈ چوک شبیر کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 9 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی بچی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہمکرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔