کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،بچی سمیت 4افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)بھٹہ چوک بیدیاں روڈ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم بچی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ بھٹہ چوک بیدیاں روڈ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے بچی سمیت 4افراد 9سالہ عائشہ 7سالہ حسن 40سالہ اکبر اور 45سالہ آصف زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔