لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 36,511 امیدواروں کی شرکت سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں 129 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں اورطلبا و طالبات کی سہولت کے لئے 2 شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔