لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر احمد اسلام، ڈاکٹر ریحان صادق اورڈاکٹر شاہزیب خان نے لاہور کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا 33 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی ،ملک کے 20 شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔