آزادکشمیرکے کاروباری حلقے بھی کالعدم کمیٹی کے انتشاری ایجنڈے کا نشانہ بننے لگے

 ایکشن کمیٹی نے ٹرک ڈرائیوروں کو تشدد اورہراسانی کا نشانہ بنایا، ٹرکوں سے ڈیزل نکال کر سامان چھین لیا، گڈز فارورڈ یونین
آزادکشمیرکے کاروباری حلقے بھی کالعدم کمیٹی کے انتشاری ایجنڈے کا نشانہ بننے لگے ہیں اور گڈز فارورڈ یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے ٹرک ڈرائیوروں کو تشدد اورہراسانی کا نشانہ بنایا،شرپسندوں نے ٹرکوں سے ڈیزل نکال کرڈرائیوروں سے سامان بھی چھین لیا۔عوامی حقوق کے نام پر قائم کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی تخریبی اقدامات کے باعث ہرگزرتے دن کے ساتھ عیاں ہوتی جارہی ہے اورآزادکشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کے اقدامات اپنے ہی لوگوں کے معاشی نقصانات کا باعث بننے لگے ہیں۔ گڈز فارورڈ یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے ٹرک ڈرائیوروں کو تشدد اورہراسانی کا نشانہ بنایا۔یونین رہنما نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے ٹرکوں سے ڈیزل نکال کرڈرائیوروں سے سامان بھی چھین لیا