سخت دباؤ کے باوجود کشمیری قیادت کا پاکستان سے الحاق کا فیصلہ عوامی امنگوں کا مظہر

 کشمیری عوام کے اجتماعی فیصلے کی وہ تاریخی قرارداد جس نے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا رخ متعین کیا
مظفرآباد(آن لائن)19 جولائی 1947کو یومِ الحاقِ پاکستان پر کشمیری عوام کے اجتماعی فیصلے کی وہ تاریخی قرارداد جس نے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا رخ متعین کیا۔19 جولائی 1947 تاریخِ کشمیر کا وہ یادگار دن ہے جب آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سری نگر میں قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کر کے ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کر دیا تھا۔ یہ تاریخی قرارداد کشمیری عوام کی اجتماعی سیاسی بصیرت، قومی شعور اور پاکستان سے ان کی غیر متزلزل نظریاتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سخت ریاستی دباؤ کے باوجود کشمیری قیادت کا پاکستان سے الحاق کا فیصلہ عوامی امنگوں کا مظہر ہے۔مبصرین کے مطابق یہ جمہوری فیصلہ نہ صرف کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی قانونی اور اخلاقی بنیاد ہے، بلکہ آج بھی تحریکِ آزادی کشمیر کی روح اور پاکستانی بیانیے کا سب سے مضبوط استدلال ہے