دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منائیں گے

اسلام آباد(یواین پی) دنیا بھر میں کشمیری آج 19جولائی ہفتے کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے ۔یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا، بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی۔19 جولائی 1947ء کو سری نگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس قرارداد میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔