لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا،، بھارت آبی جارحیت کررہا ہے جس کا حکومت نے جواب نہیں دیا، ہمیں آبی جارحیت پر اقوام متحدہ کو شکایت کرنی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل بندوق نہیں ہے، جو بندوق اٹھاتے ہیں، ان کے ساتھ اسی زبان میں بات کرنی چاہیے ۔ جو اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہییں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارٹی چل رہی ہے ۔ اس میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے اب یہ پارٹی ختم ہونی چاہیے ۔ شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جو پانچواں بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں ۔ شہباز شریف کی قسمت میں یہ لکھا تھا، اس کو اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔ مگر پھر بھی شہباز شریف حکومت نہیں چل رہی ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے اندر نئے صوبے نہیں بناتے تو دونوں خاندانوں نے ہمیں بیوقوف بنایا۔ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہوگا ۔ اگر حکومت کے برے دن شروع ہوئے ہیں تو پھر پاکستان کے اچھے دن شروع ہوں گے۔