آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس کا پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات سے انکار

کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟ آئی جی پولیس
مظفرآباد (آن لائن)آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات سے انکارکرتے ہوئے پرتشدد اورریاست مخالف عناصرسے مذاکرات کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دیاہے اور کہا ہے کہ کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟ آئی جی آزاد جموں وکشمیر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے شہید اوران کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟ پولیس کا کام سیاسی حل نکالنا نہیں ہے،سیاسی حل ہمیشہ سیاست دانوں کے ساتھ نکالا جاتا ہے،شرپسند عناصر کی جانب فورسز کی گردنیں اتارنے اور لاشیں گرانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ عناصر عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے ظالموں کے ساتھ کسی سیاسی حل کی گنجائش نہیں،ماں کے جنازے پر جانے والے بے قصور شہری کو اغوا کر کے اس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، معصوم شہریوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔