اسپیکر قومی اسمبلی کی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباددیتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے اور مدبر سیاستدان ہیں، راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں ریاست آزاد جموں کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ایک بیان میں سردار ایازصادق نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا انتخاب آزاد جموں کشمیر کی عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا، اسپیکر سردار ایاز صادق نے خطے میں معاشی ترقی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دعاکی۔ایازصادق نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں آزاد جموں کشمیر میں مثبت تبدیلی آئے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔