متنازع ٹویٹس کیس ، ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

 اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کل منگل اکیس جولائی کو کرے گی  عدالت پہلے ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے  جواب طلب کرچکی ہے  کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی تھی ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی  سماعت کر گا اس دوران درخواست گزار کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی ہوں گے۔