حالات کو دیکھا جائے تو مسلح گروہوں کو طاقت سے کچلنے میں ہی قومی مفاد ہے، میاں جاوید لطیف

 ریاست کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے کہ صرف مسلح گروہوں کو کچلا جائے اور ان کو پالنے والوں کو سیف ہاؤسز میں رکھا جائے
مانانوالہ(آن لائن) سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نیشنل لیڈرز یا نیشنل جماعتوں کو علاقائی گروہ کے ذریعے کمزور کرنے والے سب سے پہلے ریاست کے مجرم ہیں۔آج کے حالات کو دیکھا جائے تو مسلح گروہوں کو طاقت سے کچلنے میں ہی قومی مفاد ہے، مگر یہ بھی ریاست کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے کہ صرف مسلح گروہوں کو کچلا جائے اور ان کو پالنے اور اپنا کام نکالنے والوں کو سیف ہاؤسز میں رکھا جائے۔میاں جاوید لطیف نے نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہن نورین نیازی کا بیان ہو یا اسی طرح کے کچھ دوسرے چہیتوں کے انتشاری بیانات ہوں وہ قابل گرفت ہونے چاہئیں