بچوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود تمام فریقوں کی ترجیح ہونی چاہیے:یونیسف کی رپورٹ
نیو ریاک(یواین پی) اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسف نے کہا ہے کہ ہیٹی میں مسلح گروہوں کی نصف تعداد اب بچوں پر مشتمل ہے، ان گروہوں کی جانب سے بھرتی کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں ایک سال کے اندر 70 فیصداضافہ ہوا ہے۔ یونیسف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بچوں کے تحفظ کے بحران کی سنگینی کو ظاہر کر رہی ہے۔یونیسف کے مطابق تشدد میں اضافہ، غربت کا پھیلاو، تعلیم تک عدم رسائی اور بنیادی خدمات کی فراہمی کا خاتمہ یہ سب عوامل بچوں کی اجتماعی بھرتی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اس نا قابل قبول رجحان کو پلٹ دینا چاہیے، بچوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود تمام فریقوں کی ترجیح ہونا چاہیے۔