فارن آفس دستاویزات کے تصدیقی نظام کو آئوٹ سورس کیا جائے، آغا رفیع اللہ

 فارن آفس کے باہر رش، سائلین کی یہ بھیڑ تکلیف دہ اور افسوسناک ہے :پی پی رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے فارن آفس دستاویزات کے تصدیقی نظام کو آئو ٹ سورس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ کے دستاویزات کے تصدیقی نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔انہوں نے یہ مطالبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کیا ۔وزارت خارجہ دستاویزات کے تصدیقی نظام پر اظہار تحفظات کرتے ہوئے  آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے باہر سائلین کے رش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سائلین کی یہ بھیڑ تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، شہریوں کو فارن آفس سے دستاویزات تصدیق میں مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے۔انھوں نے کہا سائلین دور دراز علاقوں سے دستاویزات کی تصدیق کے لئے اسلام آباد آتے ہیں، جسکیلئے شہریوں کو سفری اخراجات سمیت طویل انتظار بھی کرنا پڑتا ہے