اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے دورے کا امکان ہے اور اس دوران حکام سے ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت اور مؤثر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔