ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، امید ہے اچھی خبر لائے ہوں گے:محسن نقوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا‘استقبالی تقریب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔" انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی وزیر داخلہ  اچھی خبر لائے ہوں گے