ایرانی وزیر داخلہ کاآج دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کا آج دورہ پاکستان متوقع ،ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے اور محسن نقوی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے جن میں باہمی تعلقات، سرحدی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کاامکان ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد بھی متوقع ہے۔