چترال کے گرم چشمہ کے پہاڑی علاقے میں دنیا کی قیمتی اور نایاب نسل کے برفانی چیتے (سنو لیپرڈ) کی مردہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ برفانی چیتے کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں، چاہے وہ طبعی، بیماری، شکار یا کوئی اور سبب ہو۔ محکمہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی وادی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جسے نایاب نسل کی بقا کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔