محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور اس کے گرد و نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں گرم موسم کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔