پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور، زبردست تیزی جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور، زبردست تیزی جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں شروعات سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس میں 2662 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور مارکیٹ میں ڈالر 279.92 روپے پر برقرار ہے۔