پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ہیں، اور گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت آغاز ہوا، جس کے دوران 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے ساتھ سرمایہ کاروں میں مزید بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔