سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار کی حد عبور

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نئی تاریخی سطح عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 1142 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Pakistan Stock Exchange 100 Index میں مسلسل تیزی کو معاشی ماہرین سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں مثبت توقعات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ USD ایک پیسہ سستا ہو کر 278.31 روپے سے کم ہو کر 278.30 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں استحکام اور اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی مجموعی طور پر معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے اشارے دے رہے ہیں۔