پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,300 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس تیزی کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 1 لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔