’بیوی کو ہلاک کیا مگر خود کو قاتل نہیں مانتا‘، بھارتی شخص کی آسٹریلوی عدالت میں حیران کن دفاع

’بیوی کو ہلاک کیا مگر خود کو قاتل نہیں مانتا‘، بھارتی شخص کی آسٹریلوی عدالت میں حیران کن دفاع

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں بھارتی نژاد 42 سالہ وکرانت ٹھاکر نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیوی سپریا ٹھاکر کی موت غیر ارادی حادثے کے نتیجے میں ہوئی، تاہم انہوں نے قتل کے الزام سے انکار کیا ہے۔

 ملزم رواں ماہ دوسری بار ایڈیلیڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوا، جبکہ دسمبر میں اسے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔وکیل کی مشورے کے مطابق ملزم نے عدالت کو بتایا: "میں غیر ارادی قتل کا اعتراف کرتا ہوں، مگر قتل کا مجرم نہیں ہوں۔" بھارتی میڈیا کے مطابق، 21 دسمبر کو ایڈیلیڈ کے شمالی مضافات میں واقع گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔ پولیس پہنچنے پر سپریا کو بے ہوش حالت میں پایا گیا اور سی پی آر کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ابتدائی سماعت 22 دسمبر کو ہوئی تھی، جس میں ملزم نے ضمانت کی درخواست نہیں دی تھی۔ مقتولہ اور ملزم کے دوستوں اور کمیونٹی نے ان کے کمسن بیٹے کی مدد کے لیے فنڈ ریزر شروع کیا ہے۔ سپریا اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے محنتی اور شفیق ماں کے طور پر جانی جاتی تھیں اور نرس بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔اس کیس نے نہ صرف آسٹریلیا میں بھارتی کمیونٹی میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہمدردی اور تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے، خاص طور پر کمسن بچے کے مستقبل کے حوالے سے۔