ویب ڈیسک: بھارت میں ایک شخص نے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں پر پل اپس کیے، جس کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
یہ حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جہاں ایک شخص کو یوٹیلٹی پولز سے منسلک بجلی کے تاروں پر پل اپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ بلا خوف و خطر اپنی فٹنس ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
خطرناک اسٹنٹ پر دلچسپ تبصرے
سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا:"یہ بندہ موت کے ساتھ تربیت کر رہا ہے!"جبکہ ایک اور صارف نے کہا:"یہ بجلی پیدا کرنے والی ورزش ہے!"یہ اسٹنٹ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا تھا، تاہم یہ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔