پاکستان امن کا خواہاں، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز

پاکستان امن کا خواہاں، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر بھرپور تحسین کا اظہار کیا۔

 انہوں نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جانے پر قوم کے شاہینوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈا آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف دفاع نہیں، بلکہ پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی ہے اور قوم کو اپنے فوجی اداروں پر فخر ہے۔