پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی ،196گرفتار

 پتنگیں فروخت کرنے والے 4 ملزمان بھی گرفتار ،لی 5 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں، رعایت نہیں ہوگیء فیصل کاامران
 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ایک روز میں 196 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہفتہ کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 196 افراد کو پابندی کے باوجود پتنگ اڑاتے ہوئے حراست میں لیا گیا جبکہ پتنگیں فروخت کرنے والے 4 ملزمان بھی گرفتار کیے گئیڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہر بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر پتنگ بنانے والی 5 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں، جہاں سے پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، چرخی اور پنی ڈور برآمد کی گئی۔فیصل کامران کے مطابق ڈویڑنل ایس پیز نے خود ان کارروائیوں کی نگرانی کی اور فیلڈ میں موجود رہے۔ تمام ایس ایچ اوز کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی پر ہر صورت مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازوں کی نشاندہی کے لیے ڈرونز اور دوربینوں کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مقررہ تاریخوں اور اوقات کے علاوہ پتنگ بازی مکمل طور پر ممنوع ہے اور صرف انہی دنوں میں اجازت دی جائے گی۔فیصل کامران نے مزید کہا کہ کیمیائی اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد ہے، جبکہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی ایک جان لیوا جرم ہے جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔