پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی ، 748 گرفتار

پتنگ بازی کے خلاف اپریل میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، ہزاروں پتنگیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اپریل کے دوران مجموعی طور پر 743 مقدمات درج اور 748 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 2980 پتنگیں اور سینکڑوں کی تعداد میں پنی اور چرخی ڈور برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ یہ خطرناک کھیل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ بچوں کو اس سرگرمی سے دور رکھیں اور آگاہی پیدا کریں۔