لاہور میں بسنت کی تیاریاں، سرکاری سکولوں کی چھتیں پروگرامز کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں، سرکاری سکولوں کی چھتیں پروگرامز کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور میں بسنت کے جشن کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چند سرکاری سکولوں کی چھتوں کو بسنت کے پروگرامز کے لیے نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نیلامی کا عمل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی منظوری کے بعد شروع ہوگا اور اس میں شہر کے اہم سرکاری سکول شامل ہیں، جن میں وکٹوریہ گرلز ہائی سکول، دہلی گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، موچی گیٹ، کابلی محل، رنگ محل، تکیہ سادھواں، شیشہ موتی بازار، بھاٹی گیٹ، چونا منڈی اور گوالمنڈی کے سکول شامل ہیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر چار روزہ تعطیلات دینے پر بھی غور کر رہی ہے، جس سے شہریوں کو طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات سے بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے میں مدد ملے گی اور شہر میں ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے تاکہ جشن بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔