لاہور: سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے کھلیں گی

لاہور: سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے کھلیں گی

لاہور میں 20 سال بعد بسنت کے موقع پر شہریوں کو محفوظ طریقے سے جشن منانے کا موقع دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کی پکی چھتوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

زونل ہیڈز کو ہدایت دی گئی ہے کہ دو دن کے اندر کنکریٹ کی چھتوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں، جس کے بعد سکولوں کی چھتوں کو کرائے پر دے کر طلبہ اور شہریوں کے لیے بسنت کے پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔اس فیصلے کے بعد سکولوں کے طلبہ بھی بسنت منانے کے محفوظ مواقع سے مستفید ہوں گے، اور شہریوں کے لیے لاہور میں جشنِ بسنت کا موقع 20 سال بعد دوبارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔