عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے قیمت 3022 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2550 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہوگئی۔یہ قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں کا مظہر ہیں۔