برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا

 گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق وہاں کے عوام کا ہے،برطانیہ اس مسئلے پر ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے
لندن،پیرس(آئی این پی )برطانیہ اور فرانس نیگرین لینڈ پر  قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر  اسٹارمر نیگرین لینڈ پر ڈنمارک کے موقف کو درست قرار دیا۔ایک بیان میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق وہاں کے عوام اور  ڈنمارک کے حکمرانوں کا ہے اور  برطانیہ اس مسئلے پر  ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے