عمرا ن خان کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے برطانیہ اور جمائمہ کو ضمانتی بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں:پی ٹی آئی رہنما

 اسلام آباد (آئی این پی )  پی ٹی  آئی کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا ہے عمران خان کو بیرونِ ملک یعنی برطانیہ بھیجنے کی پسِ پردہ کوششیں کی جا رہی ہیں، اس وقت ایسی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ہورہی ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ، ان کے دونوں بیٹوں اور برطانوی حکومت کو اس بات کا ضامن بنایا جائے کہ اگر بانی پی ٹی آئی برطانیہ منتقل ہوتے ہیں تو وہ وہاں سے کوئی بھی سیاسی بیان جاری نہیں کریں گے اور مکمل خاموشی اختیار کریں گے، تاہم عمران خان نے ان تمام تجاویز اور شرائط پر کسی بھی قسم کی آمادگی ظاہر نہیں کی۔