گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں چھوٹا فرانسیسی فوجی دستہ پہنچ گیا

 فوجی مشن کا حصہ، جرمنی، سویڈن، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور برطانیہ شامل ہیں
کوپن ہیگن(آئی این پی)گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں ایک چھوٹا فرانسیسی فوجی دستہ پہنچ گیا  ۔ حکام کے مطابق یہ تعیناتی یورپی ممالک کے محدود فوجی مشن کا حصہ ہے، جس میں جرمنی، سویڈن، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ اس اقدام کو ریکنائسنس مشن یعنی جائزہ لینے والا مشن قرار دیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون  نے کہا ہے کہ ابتدائی دستے کو جلد ہی زمینی، فضائی اور بحری اثاثوں کے ساتھ مزید مضبوط کیا جائے گا۔ فرانسیسی سفارتکار اولیویئر پووردآور نے اس مشن کو ایک سیاسی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مشق ہے۔۔۔ ہم امریکہ کو دکھائیں گے کہ نیٹو موجود ہے