اسلام آباد(آئی این پی)چین نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)پاکستان کی چیئرپرسن مس گلمینہ بلال کو چین گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفیکیشن سینٹر کی پہلی چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کو اس عالمی ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ چین نے چین گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفیکیشن سینٹر کو باضابطہ طور پر قائم کر دیا ہے، جس میں چین، پاکستان، ازبکستان اور ملائیشیا بطور بانی رکن شامل ہیں