ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خواتین کے حقوق، فنی تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ وجہیہ قمر سے مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و سوشل ایکٹیویسٹ مریم ادریس کی ملاقات۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خواتین کے حقوق، فنی تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر مریم ادریس نے شعبہ تعلیم کی بہتری اور فنی تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر مملکت وجیہہ قمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بین الاقوامی دورے کر کے اور یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یوز سے طلبا وطالبات کے لیے مزید آگے بڑھنے کے راستے کھلولے ہیں یہ لائق تحسین ہے۔ مریم ادریس نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید بہتری لاتے ہوئے خاص کر موجودہ صورتحال میں طلباء کے لئے سے آئی ٹی، سائبر سیفٹی اور اے آئی ٹوولزسمیت دیگر اہم مضامین کو پرائمری،میڈل اور میٹرک لیول پہ سلیبس میں شامل کرنالازمی قرار دیا جائے تاکہ پاکستان بھی ان شعبوں میں آگے بڑھے، تعلیمی پالیسی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے دو کروڑ کے قریب بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا اور تعلیم جیسے زیور سے آراستہ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،وفاقی وزیر مملکت وجیہہ قمر نے مریم ادریس کی کاوشوں اور صلاحتیوں کو سراہتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے تعلیمی نظام میں بہتری اور طلباء کی اسکلز کو بڑھانے کے لیے مختلف پروجیکٹس کی بات کی، مضامین کو لازمی قرار دینے کی بات کی یہ تجاویز کافی موثرثابت ہونگی۔طلباء ملک کا مستقبل ہیں حکومت ان کو بہتر سے بہتر تعلیمی نظام اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے