شہباز شریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئیں

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف 2023 میں آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بری ہو چکے ہیں۔نیب کے سینئر پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے مقف اختیار کیا کہ مریم نواز نیب کے کیس میں بری ہو چکی ہیں لہذا نیب کی درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی جائے، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست غیر مثر ہونے پر نمٹا دی