غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں:ترجمان روسی سفارت خانہ

 کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر انتہائی رنجیدہ ہیں:ترجمان ترکیہ سفارت خانہ 
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں روس اور ترکیہ کے سفارتخانوں نے کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی میں جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان روسی سفارت خانہ نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ترجمان ترکیہ سفارت خانہ اسلام آباد نے کہا کہ ہم کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر انتہائی رنجیدہ ہیں‘ترجمان روسی سفارت خانہ نے کہا کہ روسی سفارت خانہ پاکستان کے دوست عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ترکیہ سفارت خانے نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہم کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر انتہائی رنجیدہ ہیں