یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں:محسن نقوی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے،