بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے:پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور
کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کیلئے نہ صرف ایک رول ماڈل بلکہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھا اور نوجوان نسل کو ملک کی خدمت کے لیے حوصلہ و عزم دیا۔اپنے ایک بیان میں رومہ مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحت، کامیابیاں اور طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں