اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت بانی عمران خان سے ملاقات سے مشروط ہے،بانی سے ملاقات کے بعد ہی شرکت کا حتمی فیصلہ کریں گے، ہمیں بتایا گیا ہے آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا،ہماری کوشش تھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو جس نے بھی کروایا بہتر ہوا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنمائوں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا، اس لیے دونوں کا ہو جائے تو بہتر ہے۔