کچہ میں آپریشن،جرائم پیشہ عناصر کی متعدد پناہ گاہیں تباہ

تونسہ، گاڈی سندیلہ، جھوک اتراء ، صدر کالا ، تونسہ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری
جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک مقامات کی نگرانی ، ملزموں کی تلاش 
 ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ) ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔تونسہ، گاڈی سندیلہ، جھوک اتراء ، صدر کالا اور صدر تونسہ کے دریائی و کچہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے، جن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی متعدد کمین گاہیں اور پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں۔ ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب کی قیادت میں سرکل تونسہ پولیس نے موضع گاڈی سندیلہ اور گردونواح کے پتنوں میں کارروائیاں کیں جبکہ تھانہ جھوک اتراء￿  کی حدود میں دریائی علاقے بیٹ کی تلاشی لی گئی۔ دوسری جانب ڈی ایس پی ارشد رند کی سربراہی میں پولیس نے تھانہ صدر کالا، صدر تونسہ کے دریائی علاقوں اور فوجی سیمنٹ فیکٹری کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائیوں کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک مقامات کی نگرانی اور مطلوب ملزمان کی تلاش بھی کی گئی۔